اطالوی سمندرسے ساڑھے3 ٹن وزنی مجسمےکی گمشدگی

ٹلی میں ساڑھے 3 ٹن وزنی مجسمہ سمندر کے اندر سے پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔

7.2 فٹ لمبے اور 95 فٹ گہرے پانی میں موجود سینٹ فرانسکس آف پاﺅلا کا مجسمہ غائب ہو کر انتظامیہ کو پریشان کر گیا ہے۔

2007ءسے یہ مجسمہ Calabria کے ساحل کی تہہ میں کھڑا تھا۔

پولیس اور کوسٹ گارڈز کے خیال میں ہوسکتا ہے کہ یہ وزنی مجسمہ کوئی ماہی گیر کشتی اپنے جال میں غلطی سے سمیٹ کر لے گئی ہو۔

تاہم پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک قریبی قصبے میں گمشدہ مجسمے کو ایک گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Posted on Jan 09, 2012