چین مین ایک کوڑا اکٹھا کرنے والی خاتون کو گزشتہ سال اکتوبر میں ایک زخمی بچی کو بچانے کی کوشش کرنے پر قومی رول ماڈل قرار دے دیا گیا۔
یہ وہ بچہ ہے جس کی آن لائن وڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ سا مچا دیا تھا کیونکہ خون میں لت پت 2 سالہ یوئی یوئی کے قریب سے کم از کم 18 افراد گزرے، اور انھوں نے اس بچی کو جنوبی چین کے علاقے میں زخمی اور بے ہوش حالت میں بھی دیکھا مگ کچھ نہ کیا۔
اسی وقت ایک کوڑا جمع کرنے والی خاتون نے اسے ہٹایا اور سڑک کے کنارے لے گئی۔
یہ بچی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی تھی مگر اس وڈیو نے چینی عوام کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور ملک بھر میں سرمایہ دارانہ نظام کے اثرات کی مذمت کی جانے لگی تھی۔
اب چین کے سرکاری خبررساں ادارے Xinhua نے اس 58 سالہ شخص کو قومی رول ماڈل کی حیثیت سے اس وقت منتخب کیا جب کروڑوں افراد نے اس خاتون کے حق میں ووٹ ڈالے۔
اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس شہرت کے باوجود ان کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ویسے بھی میں نے بچی کو بچانے کی کوشش کر کوئی خاص کام نہیں کیا تھا۔
بچی کو بچانےوالی خاتون رول ماڈل قرار
Posted on Jan 31, 2012
سماجی رابطہ