نڈونیشیاءمیں لوگوں کو ٹرینوں کی چھت پر سفر کرنے سے روکنے کے لئے حکام نے ایک جان لیوا طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس مقصد کے لئے ریلوے انتظامیہ ایک انتہائی خوفناک طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسافر ٹرینوں کی چھت پر سفر کرنے کا ارادہ ہی ترک کر دے، اس مقصد کے لئے وہ گریپ فروٹ کے حجم کے آہنی کنڈے چھت کے اوپر ایک قطار میں لگائے جائیں گے۔
اس حکمت عملی کے بعد دوران سفر ان کنڈوں سے ٹکراﺅ مسافروں کے لئے انتہائی تکلیف دہ بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔
انڈونیشیاءمیں اس وقت سالانہ درجنوں افراد ٹرینوں کی چھت پر سفر کے دوران گر کر ہلاک ہو جاتے ہیں، مگر لوگ حوصلہ نہیں ہارتے۔
اس سے قبل حکام نے ان افراد پر سرخ رنگ کا چھڑکاﺅ کرکے، کتوں سے ڈرا کر اور خاردار تاریں چھت پر لگا کر مسافروں کو چھت پر سفر کرنے سے روکنے کی کوشش کی، تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔
اب اس جان لیوا طریقہ کار کے اعلان کے بعد بھی مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اس طریقے سے سفر جاری رکھیں گے اس طرح انہیں اپنی قسمت آزمانے کا بھی موقع میسر آسکے گا۔
انڈونیشیاءمیں حکام اورمسافروں کی انوکھی جنگ
Posted on Jan 31, 2012
سماجی رابطہ