سیلون پر ایک بادشاہ مدت سے حکومت کرتا تھا ایک دن اُسے بتایا گیا کہ شہر میں ایک آدمی کی شکل اس کی شکل سے بہت ملتی ہے یہ سن کر بادشاہ نے خوشی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اس شخص کو خفیہ طور پر میرے پاس لایا جائے لیکن اس کی خبر کسی کو کانوں کان نہ ہو چنانچہ ایسے ہی کیا گیا اور کسی خفیہ طریقے سے اُسے بلا کر بادشاہ کو اپنی خلوت گاہ کا محافظ مقرر کردیا۔ بادشاہ کا جب دل چاہتا اسے شاہی لباس پہنا کر مسہری پر بٹھا دیتا اور خود اس کی جگہ دروازے پر دربان بن کر کھڑا ہو جاتا۔ وزیر، امیر اور خدام نقلی بادشاہ کو جھک جھک کرسلام کرتے اور اس کےسامنے بڑے آداب سے پیش آتے ان کو ذرا بھی پتہ نہ چلتا کہ یہ نقلی بادشاہ ہے اصل بادشاہ یہ منظر دیکھ کر بہت محظوظ ہوتا اور دل ہی دل میں ہنستا۔ ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ بھیس بدلے ہوئے نقلی بادشاہ نے اصل بادشاہ پر غداری کا سنگین الزام لگایا اور اُسے فوراً ہی موقع پر قتل کرادیا اس کے بعد نقلی بادشاہ نے عمر بھر سیلون پر حکمرانی کی اور کسی کو اس بات کا علم نہ ہوسکا اس کی موت کے بعد یہ راز کھلا۔
بادشاہ کا ہم شکل
Posted on Apr 16, 2011
سماجی رابطہ