روم میں ایک ایسا مینار واقع ہے جسے بندر والا مینار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ صدی قبل روم کے ایک خاندان فرنجا پنی کی ایک خادمہ مکان کے صحن میں بچے کے کپڑے تبدیل کررہی تھی اور مکان کی چھت پر ایک بندر بیٹھا بڑے غور سے ملازمہ کی حرکات کا جائزہ لے رہا تھا۔ اچانک خادمہ کسی کام سے وہاں سے ہٹی، اس دوران بندر نے جھپٹ بچے کو اٹھالیا اور کسی نہ کسی طرح گھر کی مینار برجی میں لے گیا جہاں وہ بار بار بچے کے کپڑے اتارتا اور پھرپہناتا، نیچے بچے کی ماں اور خادمہ پریشان چہرے لیے کسی بڑے حادثے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ یکدم بندر بچے کو گود میں اٹھائے بڑی احتیاط سے برجی سے نیچے اترا اور اسے ماں کی گود میں دے دیا۔ بندر کی اس حیرت انگیز حرکت کی وجہ سے اس مینار کا نام بندر والا مینار پڑگیا اور گزشتہ چھ صدیوں سے اس مینار میں ایک مشعل جل رہی ہے۔
بندر والا مینار
Posted on Oct 15, 2011
سماجی رابطہ