برطانیہ میں اٹھارویں صدی تک خواتین کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جاتا تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اس دور میں وہاں Bring at the stake کی سزا رائج تھی۔ یہ سزا صرف خواتین کے لیے مخصوص تھی اور ان خواتین کو دی جاتی تھی جو بغاوت کا ارتکاب کرتی تھیں یعنی بیوی اگر شوہر کو کسی وجہ سے قتل کردیتی یا کنیز یا باندی اپنے آقا یا مالکن کو قتل کردیتی یا جعلسازی کا ارتکاب کرتی تو انہیں میدان میں کھمبے یا ستون سے باندھ کر چاروں طرف الائو بھڑکا دیا جاتا تھا جس میں وہ جل کر بھسم ہوجاتی تھی۔ خواتین کے لیے مخصوص یہ بے رحمانہ سزا 5 جو 1790ء کو ختم ہوگئی۔
Posted on Jun 23, 2012
سماجی رابطہ