بے وفا بیوی

نیویارک کے ایک ہسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش نے ایک وفادار شوہر کی بیوی کی بے وفائی کا راز فاش کردیا۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں جنوری 1992ء میں ایک عورت نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا عورت نے اپنے خاوند کا نام بطور بچوں کے باپ لکھوایا لیکن ڈاکٹروں نے طبی معائینے کے بعد یہ فیصلہ دیا کہ لڑکی اور لڑکے کے باپ علیحدہ علیحدہ اشخاص ہیں بچوں کی والدہ کو مجبوراً یہ راز فاش کرنا پڑا کہ وہ اپنے خاوند کے علاوہ ایک دوسری شخص کے ساتھ بھی تعلقات رکھے ہوئی ہے۔ ایک طبی رسالے دی لانسٹ نے اس واقعہ پر بحث کرتے ہوئے لندن ہسپتال کے ایک طبی ماہر ڈاکٹر پروفیسر رابرٹ ونسٹن کی رائے لکھتے ہوئے بتایا ہے کہ طبعی اصولوں کے تحت 80 عورتوں میں سے ایک کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ اگر ایک عورت دو اشخاص کے ساتھ تعلقات قائم کرے تو جڑواں بچوں کے علیحدہ علیحدہ باپ ہوسکتے ہیں۔ طبی رسالے کے مطابق امریکہ میں پچاس سال بعد اس قسم کا واقعہ ہوا ہے کہ ایک عورت نے دو مختلف اشخاص کے جڑواں بچے پیدا کئے۔

Posted on Dec 24, 2010