بھیڑیا نما انسان

آسٹریلیا کے ایک دور دراز علاقے میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شکل بھیٹرئے جیسی تھی لیکن اس میں انسانی خصوصیات بھی پائی جاتی تھیں۔ یہ بھیڑیا نما انسان اس وقت گرفتار کیا جب ریت تلے علاقے میں سائنسدان تیل کی تلاش کا کام سرانجام دے رہے تھے۔ بھیٹریا نما انسان نے جب لوگوں کو دیکھا تو وہ چھپ گیا۔ سائنسدانوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دے دی جس نے گھیرے میں لے کر اسے پکڑلیا۔ یہ بھیڑیا نما انسان عجیب و غریب باتیں کرتا ہے جو کہ ناقابل فہم زبان میں ہیں۔ اسے جب انسانی آبادی میں لایا گیا تو اس نے وہاں موجود متعدد افراد کا کوٹ کھانے کی کوشش کی جس پر اسے رنجیروں میں جکڑ دیا گیا۔ ماہرین تفشییشں کررہے ہیں کہ یہ شخص جو کہ اصل میں انسان ہے بھیڑیا یا کس طرح بنا اور اس کے جسم پر اتنے گھنے بال کیسے پیدا ہوگئے۔ عام خیال یہی ہے کہ اس شخص کا تعلق کسی خانہ بدوش قبیلے سے چھوٹی ہے۔ چھوٹی عمرمیں ہی بھیڑیوں نے اسے اغوا کرلیا اور پالا پوسا۔ وہ انسانی زبان بھول کر بھیڑیوں کو طرح غرانے لگا۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اسے انسانی عادات اپنانے کے لیے کم از کم پانچ سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

Posted on Dec 15, 2011