نیویارک میں پولیس نے بچوں سے محبت کرنے والے ایک چور کو گرفتار کرلیا۔ واقعات کے مطابق 35 سالہ اتاہ نے ایک گھر میں داخل ہو کر چوری کی۔ اس نے گھر میں چوری کے دوران قریبی فلیٹ میں ایک بچے کو روتا سنا تو وہ چوری چھوڑ کر اس فلیٹ میں گیا اور بچے کی سوئی ہوئی ماں کو اُٹھایا اور اس بچے کو دودھ دینے کے لیے کہا لیکن بچے کی ماں نے چور کا حکم ماننے کا انکار کردیا۔ چور نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بچے کے کپڑے بدلنے کی ضرورت ہو لیکن سہمی ہوئی ماں اپنی جگہ سے نہ ہلی تو چور نے بچے کے کپڑے بدلے اور ماں کو بچے کی نگہداشت کے بارے میں پورا لیکچر دیا۔ اس کے بعد جب وہ فلیٹ سے باہر نکلا تو باہر پولیس اس کے انتظار میں کھڑی تھی جس نے اُسے گرفتار کرلیا۔
Posted on Dec 15, 2011
سماجی رابطہ