برسلز میں کڑورپتی تاجر جوزف رونالڈ کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پکنک منانے کے بعد واپس گھر آیا تو اس نے دیکھا کہ گھر کا سامان بندھا ہوا ہے، زیورات ڈبوں سے نکلے ہوئے ہیں اور نقدی کمرے میں بکھری ہوئی ہے اور چور نیم بے ہوشی کی حالت میں دروازے سے لگا بیٹھا ہے جبکہ گھر کی پالتو بلی خونخواز نظروں سے چور کو گھور رہی ہے۔ بعدازاں چور نے پولیس کی حراست میں بتایا کہ وہ جب گھر سے تمام سامان چوری کرنے کے لیے سمیٹ چکا تھا کہ اچانک ایک بلی اس کے راستے کی دیوار بن گئی۔ اس نے بلی کو مارنے کی کوشش کی مگر جوابی طور پر بلی نے اس پر حملہ کردیا اور اس کے چہرے کو زخمی کردیا۔ پولیس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بلی کے پنجے سیدھے چور کی آنکھوں میں لگے ہیں اس لیے اس کی بینائی ضائع ہوجانے کا خطرہ ہے۔
بلی کی وفاداری
Posted on Oct 31, 2011
سماجی رابطہ