مردوں کا نیلام گھر

روس دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر جولائی 1992ء سے ایک نیلام گھر میں مردوں کی فروخت شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سنڈے ٹائمز لندن نے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ ماسکو میں اعلٰی نسل کے 25 سے 60 سال کی عمر کے مردوں کو نیلام گھر میں لایا گیا ہے جہاں پر روسی عورتیں اپنی پسند کے مرد کی بولی دے کر اُسے ہمیشہ کے لیے اپنے ہمراہ لے جائیں گی۔ یہ فیصلہ عورت کو کرنا ہوگا کہ نیلام گھر سے جو مرد وہ خرید کر لائے گی اُسے اپنا جیون ساتھی بنائے گی یا غلام بنا کر رکھے گی۔ اس نیلام گھر کے مالکان نے پہلے اس نیلامی کے لیے ایک انتہائی خوبصورت کتابچہ شائع کیا جس میں پچیس سے ساٹھ سال تک کی عمر کے نیلام ہونے والے مردوں کی رنگین شائع کیں۔ روس میں آبادی کے لحاظ سے مردوں کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ سے دولت مند خواتین مردوں کی صحبت سے محروم رہتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو ان علاقوں میں جہاں عورتیں زیادہ تعداد میں آباد ہیں۔ مردوں کے نیلام گھر قائم کیے جائیں گے۔

Posted on Oct 31, 2011