برازیل میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل تو ایک مگر سر دو ہیں۔
ڈاکٹروں کے بقول حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں یہ جڑواں بچے کسی وجہ سے پوری طرح بڑے ہونے میں ناکام ہونے کے بعد اس شکل میں ڈھل گئے۔
2 سروں والے اس بچے کے نام بھی 2 رکھے گئے ہیں، ایک سر کا نام Jesus اور دوسرے کا ایمانول ہے، اس بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈیاں بھی 2 ہیں تاہم دل ایک ہی ہے۔
ساڑھے 4 کلو گرام کے اس بچے کی پیدائش اپریشن کے ذریعے شمالی برازیل کی ایک چھوٹی ریاست پارا میں ہوئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان سروں کو الگ کرنا اس لئے ناممکن ہے کیونکہ بیشتر اعضاءمشترکہ ہیں۔
Posted on Dec 28, 2011
سماجی رابطہ