دنیا میں چار قدیم ترین تہذیبیں دریافت کی گئی ہیں۔ یہ مصر، میسو پوٹیمیا، چین اور انڈس ویلی کی تہذیبیں ہیں۔ ان میں سے انڈس کی تہذیب طویل ترین رقبے پر مشتمل تھی۔ میسو پوٹیمیا کی تہذیب موجود عراق اور شام میں دجلہ و فرات کے درمیان واقع تھی۔ انڈس کی تہذیب 1800 سے 2800 قبل مسیح کے عرصے پر محیط ہے۔ یہ دریائے سندھ اور سرسوتی کے کنارے آباد تھی۔ اس کا جو شہر سب سے پہلے دریافت ہوا تھا اس کا نام ہڑپہ تھا، اب تک اس تہذیب کے 1052 شہر دریافت ہوئے ہیں۔ دریائے سندھ کے ساتھ ایک ایسے طویل دریا کے آثار ملے ہیں جو بہت پہلے خشک ہوچکا ہے۔ یہ غالباً سرسوتی تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مہرگڑھ کی تہذیب نے انڈس ویلی کی تہذیب کو ترقی کی بنیاد فراہم کی تھی۔ یہاں چار ہزار قبل مسیح میں، پری انڈس یا قبل ہڑپہ کلچر راسخ ہوگیا تھا جو منفرد اور ممتاز تھا۔
چار قدیم ترین تہذیبیں
Posted on Sep 15, 2012
سماجی رابطہ