برطانیہ میں ایک چودہ سالہ لرکا جو 1991ء میں 154 جرائم کی مختلف سزائیں بھگت کررہا ہو اس نے مزید آٹھ جرائم کا اقرار کرلیا۔ اس نے اس مختصر مدت میں اپنے کارسواری کے شوق کو پورا کرنے کے لیے تیرہ کاریں چوری کیں اور خیال ہے کہ مزید دس جرائم میں ملوث ہوسکتا ہے۔ اگر یہ دس جرائم بھی اس پر ثابت ہوگئے تو اس طرح اتنی چھوٹی عمر میں اس پر 172 جرائم میں ملوث ہونے کا ریکارڈ بن جائے گا۔ مجسٹریٹ نے اُسے جرائم سے توبہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسی خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر یہ اپنی ڈگر پر چلتا رہا تو پھر کسی دن ضرور کسی شخص کو قتل بھی کردے گا۔
Posted on Oct 31, 2011
سماجی رابطہ