چودہ سال تک فیوز نہ ہونے والا بجلی کا بلب

امریکہ کی ایک فرم نے بجلی کا ایسا بلب تیار کیا ہے جو عام بلب سے 75 فیصد کم بجلی خرچ کرے گا اور یہ چودہ سال تک چلے گا اس بلب کو "ای لیمپ" یا الیٹرونک لائٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا افتتاح یکم جون 1992ء کواپریشن الیکٹرک انسٹیٹیوٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گھروں میں اس نئے بلب کے استعمال سے 50 سے 100 ڈالر کی بچت ہوگی عام بلب جلد فیوز ہو جاتے ہیں لیکن یہ نیا بلب سالہا سال کارآمد رہے گا اس وقت ایسے ایک بلب کی تیاری پر دس بیس ڈالر خرچہ آتا ہے۔ اب یہ بلب چونکہ تجارتی بنیادوں پر تیار ہونے لگے ہیں اور مارکیٹ میں آگئے ہیں اس لئے ان کی قیمت صرف دو ڈالر ہے۔

Posted on Dec 28, 2010