امریکی ریاست کنساس میں ایک کسان نے سائنسی ترقی اور اس کی دریافتوں کو مات کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق اس نے اپنے پالتو جانوروں جن میں گائے، بکریاں، مرغیاں، سور اور گھوڑے شامل ہیں کو خاص طور پر جوتے پہنا رکھے ہیں جن کے باعث اس کی مرغیاں زیادہ انڈے دیتی ہیں گائے بکریں زیادہ دودھ دیتی ہیں گھوڑے زیادہ دوڑتے ہیں اور سور زیادہ پھلتے پھولتے ہیں اور موٹے معلوم ہوتے ہیں بتایا گیا ہے کہ ہرمین ڈیوبائس نامی کسان ریاست کے دارلحکومت کے شمال مغرب میں سلینا شہر میں 1200 ایکڑ اراضی کا مالک ہے اور اس نے وہاں پر جانوروں کا فارم قائم کر رکھا ہے جہاں اس کے پاس 100 گائے، 200 مرغیاں۔ 50 سور، 2 بکریاں، 4 گھوڑے اور دو گدھے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ایسے تو یہ عام قسم کے جوتے ہیں مگر خاص بات یہ ہے کہ یہ جوتے بے آواز ہیں اور جانوروں کے پاؤں میں بے تکے سے لگتے ہیں لیکن ان کے بدولت اس کے جانوروں کی قیمت زیادہ پڑتی ہے اور وہ امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اس کے ہمسائے اتنی بڑی تبدیلی پر حیرت کا شکار ہیں۔
جانوروں کو جوتے پہنا دیئے
Posted on Dec 28, 2010
سماجی رابطہ