ایک امریکی نے اپنے گھر میں موجود چوہے سے تنگ آکر اسے جلتے ہوئے پتوں پر پھینک دیا لیکن اس چوہے نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے اس کا پورا گھر جلا کر راکھ کردیا۔ فورٹ سمنز نیو میکسیکو کے 81 سالہ لوسیا مانوریس اپنے مکان میں ایک چوہے کے ہاتھوں سخت پریشان تھے جس نے انہیں مالی نقصان پہنچایا تھا اوروہ ہر قیمت پر اس سے نجات چاہتے تھے۔ ایک روز انہوں نے اپنے گھر کے باہر درختوں سے گری ہوئی خشک پتیاں جمع کرکے جلائیں۔ اتفاق سے وہ چوہا بھی ان کے ہاتھ لگ گیا اور اسے انہوں نے دم سے پکڑ کر جلتی ہوئی پتیوں پر پھینک دیا۔ ان کا خیال تھا کہ وہ اب وہ چوہے کی عدم موجودگی میں قدرے سکون کی زندگی گزار سکیں گے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، شعلہ زن پتوں پر گرتے ہوئے چوہے کی کھال جلنے لگی تاہم وہ اسی جلتی ہوئی حالت میں لوسیا کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چند لمحوں کے بعد امریکی کا پورا مکان شعلوں کی زد میں تھا۔ وہ مکان اور اس میں موجود ہر چیز جل کر خاک ہوگئی۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے کیپٹن جم لیسی نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ میں نے بہت سے گھروں میں آگ لگنے کے واقعات دیکھے ہیں لیکن اس قسم کی صورتحال سے زندگی میں پہلی بار سامنا ہوا۔
چوہے کا انتقام
Posted on Sep 15, 2012
سماجی رابطہ