سیڑھیاں اترنا چڑھنا کتنا مشکل کام ہے خصوصاً جب 28 منزل تک یہ مشقت کرنا پڑے، مگر لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں اس کا منفرد حل نکال لیا گیا۔
کولمبیا کے دوسرے بڑے شہر میڈیلین کی غریب ترین بستی ایک پہاڑ پر واقع ہے جہاں اترنا چڑھنے کے لئے رہائشیوں کو سینکڑوں سیڑھیاں عبور کرنا پڑتی تھی، تاہم اب حکومت نے وہاں برقی سیڑھی لگا دی ہے۔
1260 سیڑھیوں پر 35 منٹ پر گزرنے والے شہری اب محض 6 منٹ میں ہی نیچے یا اوپر پہنچ جاتے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ اس پر کوئی پیسہ بھی نہیں دینا پڑتا۔
یہ سیڑھی بالکل سانپ سیڑھی کے کھیل کی طرح تیار کی گئی ہے اور یہ 6 مختلف مقامات تقسیم ہے۔
Posted on Dec 30, 2011
سماجی رابطہ