عیسائی دنیا میں کرسمس کا تہوار بچوں کے لئے سانتا کلاز نامی افسانوی کردار کے تحائف کی وجہ سے بہت اہمیت رکھتا ہے مگر اس کے لئے ان سرخ کپڑوں میں ملبوس افراد کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے وہ بھی حیرت انگیز ہیں۔
اس کی ایک مثال جنوبی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک سانتا کلاز کی ہے۔
اس شخص نے بچوں کو تحائف پہنچانے کے لئے دارلحکومت گوئٹے مالا سٹی میں جس مشکل کا سامنا کیا وہ واقعی حیرت انگیز ہے۔
ریل کے ایک پل کے نیچے رہائش پذیر انتہائی غریب بچوں کو تحفے پہنچانے کے لئے ہیکٹر نامی اس سانتا کلاز نے فلمی اسٹنٹ مین کی طرح رسیوں کے ذریعے نیچے چھلانگ لگائی اور فلمی ہیرو کی طرح ان میں تحائف بانٹ کر اوپر واپس آگیا۔
اس مشکل کے دوران اسے جتنی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا وہ بچوں کے چہروں پر جھلکنے والی مسرت سے ایک لمحے میں ختم ہوگئی۔
تحائف پہنچانے کے لئے سانتا کااسٹنٹ
Posted on Dec 28, 2011
سماجی رابطہ