دانت صاف کرنے والی چیونگم

امریکہ کے ماہرین دندان نے ایک ایسی چیونگم بنائی ہے جس کے استعمال سے دو دن تک دانتوں کی صفائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ چیونگم خودبخود ہی دانت صاف کردیتی ہے۔ یہ چیونگم امریکہ ریاست ایلی نوئیس کے شہر گریٹ لیک میں فوجی ڈینٹل شعبہ کے ماہرین نے تیاری کی ہے۔ ماہرین کے مطابق چیونگم میں ایسی پروٹین شامل کی گئی ہے جو کہ مسوڑھوں کو مظبوط بناتی ہے اور دانتوں کی اچھی طرح صفائی کرکے انہیں بیماریوں سے بچاتی ہے۔

Posted on Dec 15, 2011