سمندر کے سینے پر تیرتا شہر

80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی بحری جہاز 1132 فٹ لمبا، 135 فٹ چوڑا مشہور "ٹائٹینک" سے تقریباً 3 گنا بڑا ہے۔ 2800 مسافروں کے لیے 1254 افراد پر مشتمل عملہ مختلف خدمات کے لیے مستعد رہتا ہے یعنی ہر مسافر کی دیکھ بھال اور دلجوئی کے لیے دو افراد مقرر ہیں۔ 34٫5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر کے سینے پردوڑنے والا یہ جہاز ایک لاکھ 57 ہزار ہارس پاور کی قوت رکھتا ہے۔ اس کی وسل کی آواز دس میل دور سے سنی جاسکتی ہے۔ "کوئین میری 2" میں لائبریری اور بک شاپ کموڈ ورکلب' رائل سوٹس' سیارہ گاہ جسے 500 نشستوں والے اسٹوڈیوں آڈیٹوریم میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے' رائل کورٹ تھیٹر کینن رانچ اسپاکلب جہاں نت نئے اقسام کے حمام' مساج اور آرائش حسن و جمال کی سہولتیں موجود ہیں' ونٹرگارڈن ریستوران' کوئینز روم (رقص گاہ)' جی 32 نائٹ کلب' کوئز گرل ریستوران' ٹوڈ انگلش ریستوران' بورڈواک کیفے اور اسپورٹس سینٹر جیسی متعدد دلچسیاں شامل ہیں۔

Posted on Dec 15, 2011