دراز قد قبائل

دنیا میں دو قبائل اپنی دیو قامتی کی وجہ سے مشہور ہیں ان دونوں قبیلوں کا تعلق افریقہ کے ممالک سوڈان، روانڈا اور برونڈی سے ہے ان میں سے ایک قبیلہ ٹوٹسی ہے جو واٹوسی کے نام سے شہرت رکھتا ہے اس قبیلے کے اب بہت تھوڑے سے افراد وسطی افریقہ کے ممالک روانڈا اور برونڈی میں رہ گئے ہیں دوسرا قبیلہ سوڈان میں آباد ہے اور اس کے افراد ڈنیکا نام سے پہچانے جاتے ہیں ٹوٹسی قبیلے میں شامل مردوں کا قد اوسطاً چھ فت پانچ انچ ہوتا ہے جبکہ ان کی عورتوں کا قد پانچ فٹ دس انچ ہوتا ہے۔

Posted on Apr 15, 2011