دنیا میں دل کی بیماری خاص طور پر دل کے دورہ کی صورت میں اس کا فوری طور پر پتہ لگانا انتہائی ضروری ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دل کے دورے کی صورت میں دل کے درد کو مریض ملسز میں درد کی شکایت سمجھ کر نظرانداز کردیتا ہے جس کے جان لیوا اثرات اس کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ اب امریکہ کے سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ ٹی شرٹ تیار کی ہے جو کہ آپ کو فوری طورپر یہ بتاسکے گی کہ آپ کے کندھوں اور بازو میں ہونے والا درد کس نوعیت کا ہے۔ اس اسمارٹ ٹی شرٹ کے نرم کپڑے کو آپٹیکل اینڈ الیکٹریکل فائبر سے تیار کیا گیا ہے۔ اسمارٹ ٹی شرٹ انسان کے دل کی رپورٹ سمیت اس کے تنفس کی شرح، نبض کی رفتار، جسم کا درجہ حرارت اور جلنے والی کلوریز کی تعداد بتانے کے علاوہ اس بات کا واضح اشارہ دیتی ہے کہ آپ کے جسم میں ہونے والا درد محض ملسز کا درد ہے یا دل کا درد ہے۔ اسے بوقت ضرورت دھویا بھی جاسکتا ہے۔ اس ایجاد کو بنیاد بناتے ہوئے اب سائنسدان فوجی نوعیت کی اسی ٹی شرٹ تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جو گم ہوجانے والے یا دوردراز علاقے میں پھنسے ہوئے فوجی کا کھوج لگانے کے علاوہ یونٹ کو اس کے زخموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ رکھ سکے گی۔
دل کا حال بتانے والی شرٹ
Posted on Mar 30, 2012
سماجی رابطہ