جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسی انوکھی کرسی تیار کی ہے جو آپ کے جسم کی حرکات و سکنات کے مطابق نہ صرف اوپر نیچے یا دائیں بائیں ہوتی ہے بلکہ جس وقت کوئی بھی شخص اس پر بیٹھتا ہے تو وہ اس کے جسم پر دبائو ڈال کر اس کا 350 پوائنٹس کو آکو پریشر تک جسم پر دبائو ڈال کر اس کی جسمانی کیفیات معلوم کرتی ہے۔ اس کرسی کو بنانے میں چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے۔ جس میں نصب ایک خاص قسم کا میوزک انسانی ٹینشن کو دور کرتا ہے۔ اگرآپ کو یہ میوزک پسند نہیں تو پھر آپ اپنی پسند کی سی ڈی لگا کر دوسرا میوزک بھی سن سکتے ہیں۔ اس کرسی کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ بیٹھنے والے کو الرٹ اور متحرک رکھتی ہے جبکہ جاپان جاپان میں اس کرسی کو موڈ اچھا کرنے والی(Mood Elevator) کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Posted on Mar 30, 2012
سماجی رابطہ