1783 میں مغربی بنگال میں ایک ایسا عجیب وغریب بچہ پیدا ہوا جس کے دو سر تھے۔ دوسرا سر اس کے نیچے والے سر کے اُوپر تھا اور دوسرا سر دائیں جانب جھکا رہتا تھا۔ جب یہ بچہ سوکر اٹھتا تھا تو اس کے دونوں سر کی آنکھیں بیک وقت حرکت میں آتی تھیں۔ جب یہ بچہ روتا تو صرف اوپر والے سر کی آنکھوں سے آنسو بہتے تھے۔ اوپر والے سر کا اپنا اعصابی نظام اور دماغ تھا جب اس بچے کی عمر دو سال کی ہوئی تو اسے ایک کوبرا سانپ نے ڈس لیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ اس بچے کی دونوں کھوپڑیاں اب بھی رائل کالج آف سرجنز لندن میں رکھی ہوئی ہیں۔
Posted on Dec 30, 2010
سماجی رابطہ