ذہین ترین سمندری مخلوق

سمندر کی ذہین ترین مخلوق ڈولفن کو قرار دیا گیا ہے۔ اس کا دماغ انسانی دماغ کی طرح ہوتا ہے یہ انسانوں کی طرح چیخ سکتی ہے، قہقہے لگاسکتی ہے۔ شکار کا پیچھا کرتے ہوئے غراتی ہے، اگر شکار پکڑے میں کامیاب ہوجائے تو میاؤ کی مختصر آواز سے خوشی کا اظہار کرتی ہے۔ دشمن کو ڈرانے کے لیے وہ تڑاخ تڑاخ کی آوازیں نکالتی ہے۔ بعض ڈولفن انسانوں کی طرح ہارٹ اٹیک سے بھی مرجاتی ہیں اور کئی پاگل بھی ہوجاتی ہیں۔ انسان کے بعد یہ سمندر کی واحد مخلوق ہے جو نمونیہ اور دل و دماغ کی بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہیں۔

Posted on Dec 30, 2010