کچھ عرصہ پہلے تک امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر یوکیا کے نزدیک منٹگمری اسٹیسٹ ریزور جنگل میں ایک ریڈوڈ درخت کو دنیا کا سب سے اونچا درخت تسلیم کیا جاتا تھا جو 367 فٹ، 6 انچ بلند تھا مگر ایک نئی دریافت نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔ کیلی فورنیا کے ہمبولٹ ریڈوڈ اسٹیٹ پارک کے راک فیلر جنگلات میں سٹریٹو سیفائر جائنٹ درخت کی بلندی 368 فٹ بتائی جاتی ہے، سیاحوں سے فراہم کرنے کی غرض سے 2005 تک اس درخت کی اصل جگہ کو ظاہر نہیں کیا جارہا تھا۔ ایک دور میں آسٹریلیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ وکٹوریا میں وائس دریا کے کنارے 429 فٹ بلند یوکلپٹس کا درخت موجود ہے لیکن اس وقت سب سے بلند یوکلپٹس کا درخٹ اسنیکس فاریسٹ تسمانیہ میں ہے۔ اس کی بلندی 300 فٹ اور 6 انچ ہے۔
Posted on Jun 02, 2012
سماجی رابطہ