دنیا کا بلند ترین پُل

امریکی ریاست کولویڈو کے کین سٹی میں دی رائل گورج برج دریائے ارکنساس کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پل دریا کے بہتے ہوئے پانی سے 1053 فٹ اوپر بنایا گیا ہے۔ رائل گورج پل 1260 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا ہے۔ پل کے فرش پر جو اسٹیل استعمال کی گئی ہے اس کا وزن تقریباً ایک ہزار ٹن ہے۔ یہ آہنی فرش نو لاکھ سات ہزار دو سو کلو گرام سے زیادہ وزن سہار سکتا ہے۔ اس پل کے آہنی رسوں (کیبلز) میں سے ہر ایک کا وزن تین سو ٹن ہے۔ 1929ء میں ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی لاگت سے اس پل کی تعمیر صرف پانچ ماہ میں مکمل کی گئی تھی۔

Posted on Jul 02, 2012