سونے چاندی اور ہیروں سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا ہینڈ بیگ فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا۔
18 قیراط سونے اور 4517 ہیروں سے مزئین اس خوبصورت اور دیدہ زیب ہینڈبیگ کی قیمت 38 لاکھ ڈالرز ہے۔
اسے قطر کے دارلحکومت دوہا میں جاری ایک زیورات کی نمائش کے دوران فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کا سب سے مہنگا ہینڈ بیگ قرار دیتے ہوئے اس کا اندراج اپنی کتاب میں کرلیا ہے۔
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ