رشوت لینا اور دینا بہت سے ممالک میں عام ہے مگر بھارت میں اس سے تنگ افراد نے مسئلے کا بالکل نرالا ہی حل نکال لیا۔
شمالی بھارتی ریاست اترپردیش کے حکام کے مطابق 2 کاشت کار مسلسل رشوت کے مطالبے سے تنگ آکر محکمہ ٹیکس کے مصروف دفتر میں سانپوں سے بھرے ہوئے تھیلے پھینک کر چلے گئے۔
چار زہریلے کوبرا سمیت 40 سے زائد مختلف جسامت اور نسلون کے یہ سانپ جب دفتر میں پھرنا شروع ہوئے تو عملہ اور وہاں موجود افراد جان بچانے کے لئے میزوں پر چڑھ گئے۔
دونوں کاشت کاروں کو طویل عرصے سے زمین پر آبیانے کے ریکارڈ کے نام پر رشوت دینے کے لئے دباﺅ ڈالا جا رہا تھا۔
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ