امریکہ ریاست لاس اینجلس میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا تھا اس دن بچوں کے درمیان خوبصورتی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا امریکی عورتیں اپنی خوبصورت اور صحت مند بچوں کے ساتھ مقابلے میں شریک تھیں اس مقابلے میں جب ایک نیگرو عورت اپنے سیاہ فام بچے کے ساتھ شرکت کے لیے آئی تو تمام سفید فام عورتیں اس طرف طنزیہ انداز اور حیرت کے ساتھ دیکھنے لگ گئیں اس کے لیے اس بھی زیادہ حیرت کی بات اس وقت ہوئی جب ججوں نے انعام یافتہ بچوں کے نام کا اعلان کیا ججوں کے اعلان کے مطابق دنیا کا سب سے خوبصورت اور صحت مند بچہ اس نیگرو عورت کے سیاہ فام بچے جان بی ٹیلر کو قرار دیا گیا ججوں نے اپنے فیصلے کے بارے میں کہا کہ سب کی نظر میں یہ بد صورت نظر آنے والا بچہ اپنی ماں کی نظر میں دنیا کا خوبصورت ترین بچہ ہے اور اسی جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نیگرو عورت نے مقابلے میں شرکت کی لہٰذا اس سیاہ فام بچے کو ایک ماں کی نظروں سے دیکھتے ہوئے اول انعام سے نوازا گیا۔
دنیا کا سب سے خوبصورت بچہ
Posted on Jan 31, 2011
سماجی رابطہ