ایک نئی تحقیق میں لندن کو بدستور یورپ کا سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا اور اس کی وجہ وہاں رہائش اور ٹرانسپورٹ کی ہو شربا قیمتیں بتائی جاتی ہیں۔ مرسرہیومین ریسورس کنسلٹنگ نے دنیا بھر کے 144 شہروں کا تقابلی جائزہ لیا ہے جس میں ٹوکیو اور اوساکا کے بعد لندن تیسرے نمبر پر آیا جبکہ عالمی رینکنگ میں برطانیہ کے دوسرے دو شہر گلاسکو 40 وین اور برمنگھم کو 47 واں مقام دیا گیا۔ اس سروے میں متعلقہ شہروں میں رہائس، ٹرانسپورٹ کھانا پینا، کپڑے، گھریلو استعمال کی اشیاء اور تفریحات کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ لندن میں ایک مخصوص فاصلے تک بس سے سفر کے لیے 3.66 ڈالر، پراگ میں 59 سینٹ، ڈبلن میں 1.83 ڈالر اور پیرس میں 1.76 ڈالر وصول کئے جاتے ہیں۔ سروے کے مطابق نیویارک شمالی امریکہ کا اب بھی سب سے گراں شہر ہے جبکہ رہائش کے لحاظ سے دنیا کے چار مہنگے ترین شہر ہے، تیسرا لندن، چوتھا ماسکو اور پانچواں شہر سیول ہے، فہرست میں چھٹا شہر جنیوا، ساتواں زیورخ، آٹھواں کوپن ہیگن، نواں ہانگ کانگ اور دسواں اوسلو قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کا مہنگا ترین شہر اب بھی سڈنی سمجھا جاتا ہے۔
دنیا کے مہنگے ترین شہر
Posted on Apr 05, 2012
سماجی رابطہ