# دنیا میں کئی ایسے ممالیہ جانور بھی پائے جاتے ہیں جو چیونٹیاں، دیمک اور دوسرے کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں۔ یہ چیونٹیوں کے بلوں کو کھود کر اپنی زبان کی مدد سے انہیں باہر نکال لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس قسم کے اکثر جانوروں کا تعلق Adentate Order یعنی بے دانت کے جانوروں کی قسم سے ہے یعنی یا تو ان کے دانت ہی نہیں ہوتے یا پھر اگلے دانت نہیں ہوتے۔
# آرڈواک افریقہ کا جانور ہے۔ یہ رات کے وقت سرگرم ہوتا ہے، یہ اپنےلمبے کانوں سےکیڑے مکوڑوں کی آواز سنتا ہے اور پھر اپنی لمبی زبان کی مدد سے انہیں باہر نکال لیتا ہے۔
# درختوں پر رہنے والا مور خوروسطی اور جنوبی امریکہ کے جنگلوں میں رہتا ہے۔ یہ اپنی مضبوط دم سے شاخوں پر لٹک جاتا ہے اور اپنی اگلی ٹانگوں کو کیڑے مکوڑوں کے بل کھودنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ زمین پر بہت سست روی سے حرکت کرتا ہے۔
# بڑا مورخور جنوبی امریکہ کے جنگلوں اور سبزہ زاروں میں رہتا ہے۔ اس کی لمبائی بعض اوقات 1 یا 2 میٹر تک ہوتی ہے۔ جب اس پر حملہ کیا جائے تو یہ اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہوجاتا ہے اور اپنے مضبوط جبڑے سے حملہ آور ہوجاتا ہے۔
# بھٹ بھیڑیا بھگے کی ایک قسم ہے جو رات کے وقت دیمک کھاتا ہے۔ اس کی زبان لمبی اور بہت چپکنے والی ہوتی ہے جس سے یہ کیڑے مکوڑے بآسانی کھالیتا ہے۔ اگر اس کو موقع ملے تو یہ انڈے اور چھوٹے ممالیہ جانور بھی کھالیتا ہے۔
کیڑے مکوڑے کھانے والے جانور
Posted on Apr 05, 2012
سماجی رابطہ