ایندھن کے بغیر کار

بھارت نے بجلی سے چلنے والی ایک ایسی موٹرکار ایجاد کی ہے جو سپیڈ اور کوالٹی کے لحاظ سے امریکہ، سویڈن اور بعض دوسرے مغربی ملکوں میں زیراستعمال کاروں کے برابر ہے۔ صوبہ کیرالہ کی ایک فرم کی تیار کردہ الیکٹرونک کار کے انجن میں ایندھن استعمال نہیں کیا جاتا اور انجن دس ہارس پاور کی ایک موٹر سے چلتا ہے جسے خودبخود چارج ہونے والی بیٹری سے منسلک کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک کار کی باڈی فائبر گلاس سے بنی ہے اور اسے سڑک پر چلا کر پوری طرح ٹیسٹ کرلیا گیا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بیٹری چارجنگ کے بعد جو کہ آٹھ گھنٹے بعد خودبخود ہوجاتی ہے زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کار کا خرچہ معہ بیٹری تبدیل کرنے جو عموماً پانچ سال بعد ہوتی ہے 35 پیسے فی کلومیٹر ہے جو یقیناً پیٹرول سے چلنے والی کار سے بہت ہی کم ہے۔ اس کار کی قیمت بھارت میں ڈیڑھ لاکھ روپیہ ہے۔

Posted on Oct 31, 2011