فضا میں اڑنے والی کار

فضائوں میں اڑنا تقریباً ہر شخص کا خواب ہوتا ہے، بالآخر رائٹ برادرز کی مہربانیوں کی بدولت انسان اس قابل ہوا کہ وہ پرواز کرسکے جس کے بعد اسپیس شیٹل اور سپرسونک جیٹ طیاروں کی تیاری کے بعد اب انسان نے ذاتی طور پر اڑنے والی ایک ایجاد کو متعارف کروایا ہے۔ جسے سولو فلائنگ مشین کہا جاتا ہے۔ اس کمپنی نے سولو فلائنگ کار بھی متعارف کروائی ہے۔ اس منفرد ایجاد کے موجد پال مولر نے بتایا کہ اس سولو فلائنگ کار کی ایجاد میں تقریباً چالیس سال کا عرصہ اور بیس کروڑ ڈالر لاگت آئی۔ اس کا پہلا ماڈل 1962ء میں بنایا گیا تھا۔ M400 ماڈل کا یہ سولو فلائنگ چھوٹے جنگجو جہازوں کی طرح کا بنایا گیا ہے۔ اس میں آٹھ میتھا نول برنگ روٹری انجن ہے کہ جو کہ اسٹیرنگ کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ فلائنگ کار 560 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چل سکتی ہے۔ یہ ماڈل کار زمین سے تین میٹر اونچی ہوتی ہے

Posted on May 25, 2012