گاڑیوں کے لیے غلاف

برطانیہ کے ماہرین نے ایک خاص ربڑ سے کاروں کے غلاف تیار کیے ہیں جو کاروں کو ہر قسم کے موسمی اثرات سے محفوظ رکھیں گے۔ اس غلاف کو گاڑی کے گرد چڑھا کر ایک خاص آلے سے اندر کی تمام ہوا نکال دی جاتی ہے جس سے ربڑ کا غلاف گاڑی سے اچھی طرح چپک جاتا ہے۔ اس کام کے لیے دو آدمیوں کو نصف گھنٹہ درکار ہوتا ہے جبکہ غلاف کو الگ کرنے میں صرف دو منٹ لگتے ہیں۔

Posted on Oct 31, 2011