حیرت انگیز علم

کینیڈا کی مادام میری دنیا کی واحد خاتون ہے جو کسی بھی انسان کے بالوں وک چھو کر اس کی قسمت کا حال بتاسکتی ہے۔ مادام میری نے جس کی عمر چالیس سال کے قریب ہے بتایا کہ اُسے اپنی اس حیران کن صلاحیت کے بارے میں اس وقت علم ہوا جب وہ تین سال قبل اپنی ایک دوست کے بال کاٹ رہی تھی۔ مادام کا کہنا ہے کہ جوں ہی اس نے اپنی سہیلی کے بالوں کی لٹ اپنے ہاتھ میں پکڑی اُسے اپنی سہیلی کے بارے میں آئیندہ ایک سال کے دوران ہونے والے واقعات کا علم ہوگیا اور اُسے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کا مستقبل ایک کھلی ہوئی کتاب کی مانند اس کے سامنے آگیا ہے۔ مادم نے بتایا کہ اس وقت سے وہ لوگوں کے بالوں کو چھوکر ان کی قسمت کا حال بتارہی ہے اور اس کی پیشن گوئیاں حیران کن حد تک درست ثابت ہوتی ہیں۔ مادام میری نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک چھوٹا سا دفتر کھول رکھا ہے جہاں وہ ایک دن میں دس بارہ افراد کی قسمت کا حال بتاتی ہے۔ ہرگاہگ کے وقت پندرہ منٹ وقت دیتی ہے۔ اس کے عوض 75ڈالر معاوضہ وصول کرتی ہے۔ مادام اپنے اس فن کوہیروسکوپ کا نام دیتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دوسروں کو بھی یہ علم سکھا سکتی ہے۔ اس حیرت انگیز علم کی ماہر مادام میری کے انٹرویو لینے فرانس اور برطانیہ سے محققین کینیڈا پہنچے۔

Posted on Dec 12, 2011