وہ دھماکے سے پھٹ گیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک شخص ٹیڈبلوم کو بہت زیادہ ریح خارج ہونے کا مرض لاحق تھا۔ اس مرض کی وجہ سے وہ ہر وقت تکلیف اور شرمندگی کا شکار رہتا تھا۔ بلوم کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس نے اس بیماری کی وجہ سے لوگوں سے ملنا جلنا ترک کردیا تھا اور دفتری کام سے بھی چھٹی لے رکھی تھی۔ چند روز قبل بلوم ایک ورکشاپ پر اپنی کار لینے کے لیے گیا۔ اس وقت دکان پر ایک مکینک ایسیٹی لین ٹارچ کی مدد سے کام کررہا تھا۔ آگ کے شعلے کے قریب سے گزرتے ہوئے بلوم نے ہوا خارج کی۔ اچانک جلتی ہوئی ٹارچ سے ایک شعلہ بلند ہوا جس نے بلوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بلوم دھماکے سے پھٹ گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بلوم کی انتڑیوں میں میتھین گیس بھری ہوئی تھی جس نے آگ پکڑلی اور اسے آگ لگ گئی اور ایک دھماکہ ہوا جس سے وہ پھٹ گیا۔ بلوم کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کوئی شخص اپنے جسم میں میتھین گیس میں آگ لگ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوا ہو۔

Posted on Dec 12, 2011