2005ء میں مہم جو ڈیوڈ ہمیلین ایڈمز نے ایک بہت ہی محیرالعقول قسم کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے 24 ہزار فٹ کی بلندی پر ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی غبارہ بنایا گیا تھا جس میں مہم جو کے علاوہ ان کے ساتھی بیئر گرلز اور لیفٹیننٹ کمانڈر ایلن وہیسل بھی مقررہ بلندی تک شریک سفر تھے۔ 24 ہزار 2 سو 62 فٹ کی بلندی پر جب یہ لوگ پہنچ گئے تو گرل اور وہیسل عبارے سے کئی فٹ نیچے خصوصی طور پر لگائی گئی میز تک اتر آئے۔ اس وقت وہ عشائیہ تقریب کے لیے تیار کردہ مخصوص لباس پہنے ہوئے تھے۔ میز تک پہنچ کر انہوں نے تین مختلف اقسام کے کھانے کھائے۔ یہ سارے کھانے ایسے ڈبے میں محفوظ تھے جن پر بیرونی درجہ حرارات کا اثر نہیں ہوتا۔ 24 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر وہ لوگ جس وقت ڈنر میں مصروف تھے اس وقت کھلی فضا میں درجہ حرارت منفی 50 سیلسیس تھا اور اتنی سخت سردی برداشت کرنے کے علاوہ انہوں نے ہائی پوکسیا کا خطرہ بھی مول لیا تھا۔ یہ وہ خطرناک صورتحال ہے جس میں انسانی جسم آکسیجن کی کمی کے سبب کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اس سے پہلے ایک اور مہم جو جوہنری شیل فورڈ سب سے زیادہ بلندی پر ڈنر پارٹی کا اہتمام کرچکے ہیں۔ ان کی پارٹی 2004ء میں تبت کے ایک پہاڑ کے قریب 22ہزار 3 سو 26 فٹ کی بلندی پر ہوئی تھی۔ اس ریکارڈ کو توڑنے والے ہمیلین کا اس مہم جوئی کے دوران اصل نام سمرسٹ میں اسٹون ایسٹن پارک کے عین اوپر ٹھیک بلندی پر غبارے کو حالت پرواز میں رکھنا تھا، اگرچہ یہ کوشش کامیاب رہی لیکن کوئی بھی غلطی جان لیوا ہوسکتی ہے۔
ہزاروں فٹ بلندی پر ڈنر پارٹی
Posted on Dec 17, 2011
سماجی رابطہ