امریکہ میں ایک ایسا طوطا موجود ہے جو حیرت انگیز طور پر منفرد ذہن رکھتا ہے۔ وہ رٹی رٹائی باتیں نہیں کرتا بلکہ ہر سوال کا جواب خود سوچ سمجھ کر دیتا ہے۔ اس طوطے کا نام ایلیکس ہے۔ یہ رنگوں اور چھوٹی بڑی چیزوں میں تمیزکرسکتا ہے۔ وہ تکون، مربع اور مستطیل اور دیگر مختلف شکلوں میں فرق بھی بتادیتا ہے۔ یہ طوطا ایریروناسٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ایرین پیربراگ نے 1977ء میں شکاگو سے چارسو ڈالر میں خریدا اور خود اُسے بولنا سکھایا۔ ایلیکن امریکی لہجے میں انگریزی بولتا ہے۔ اسے اگر ایک ڈبہ نیلا اور ایک نیلی چابی دکھائی جائے اور اس سے پوچھا جائے کہ ان دونوں میں کیا مماثلت ہے تو وہ بتائے گا کہ یہ دونوں نیلے ہیں۔ اس طرح اگر اسے سرخ چابی اور سیاہ چابی میں مماثلت پوچھی جائے تو وہ جواب دے گا کہ یہ دونوں چابیاں ہیں۔ اس کے علاوہ یہ طوطا جمع اور تفریق کے چھوٹے چھوٹے سوالوں کے جواب بھی دے سکتا ہے۔ پروفیسر ایرین کا کہنا ہے کہ ایلیکن نے پہلا لفظ ''کارک'' 30 گھنٹے کی تربیت کے بعد بولا تھا۔ اس طوطے کو غصہ بھی آجاتا ہے اور کبھی کبھی یہ ڈینگیں بھی مارتا ہے۔
حساب دان طوطا
Posted on Oct 25, 2011
سماجی رابطہ