جب انسان موسموں پر کنڑول حاصل کرے گا

چین کےدارالحکومت بیجنگ کے مغرب میں واقع ایک مقبرے کے غار سے دو ہزار سال پرانی ایک ایسی دستاویز دریافت ہوئی ہے جس میں 2099ء تک وقوع پذیر ہونے والے واقعات کی پیشن گوئیاں کی گئی ہیں۔ یہ دستاویز حیران کن طور پر درست حالت میں ہے اور بوسیدہ ہونے کے باوجود صاف پڑھی جاتی ہے۔ دستاویز دریافت کرنے والے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹرولیم لوئر نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ دوسے تین ہزار سال تک پرانی ہوسکتی ہے۔ یہ چینی زبان میں ہے۔ دستاویز بالکل مذہبی فلسفیانہ نہیں بلکہ اس میں صرف پیش گوئیاں فہرست کی شکل میں دی گئی ہیں۔ دستاویز میں دی گئی کل 48 پیش گوئیوں میں سے بیس بالکل سچی ثابت ہوچکی ہیں۔ آخری پیش گوئی 2099ء کے بارے میں ہے۔ ڈاکٹر لوئر کے مطابق دستاویز کی سچی ثابت ہونے والی پیش گوئیوں میں امریکہ کی خانہ جنگی، پہلی اور دوسری عالمی جنگیں، عالمی طاقت کے طور پر سوویت یونین کا عروج و زوال، ایڈز کی وباء، 1986ء میں امریکی خلائی شٹل کا حادثہ جیسے عالمی واقعات شامل ہیں۔ دستاویز میں جو دوسری پیشگوئیااں کی گئی ہیں وہ یہ ہیں۔
1: 1995ء میں سیارہ زہرہ پر زندگی کے آثار دریافت ہوں گے۔
2: 1997ء میں ایسی ویکسین تیار کرلی جائے گی جو نزلہ و زکام اور کینسر کی مختلف حالتوں کا موثر علاج ثابت ہوگی۔
3: 2000ء میں جاپان دنیا کی سب سے بڑی فوجی قوت کے طور پر اُبھرے گا۔
4: 2004ء میں کیڑے مکوڑے اور آبی مخلوق حیران کن طور پر غائب ہوجائے گی۔
5: 2005ء میں امریکی ریاست میامی مین تباہ کن سمندری طوفان آئے گا۔
6: 2007ء میں بیجنگ، لندن، ماسکو، پیرس اور لاس اینجلس میں بیک وقت ایسے بچے پیدا ہوں گے جو جسمانی اور ذہنی طور پر انسانی نسل کی ترجمانی کرسکیں گے اور سپر ہیومن کہلائیں گے۔
7: 2022 ء میں توانائی کا ایک نیا ذریعہ دریافت ہوگا جو سستا، دوبارہ قابل استعمال اور دھوئیں اور آلودگی سے پاک ہوگا۔
8: 2037ء میں اوزن کی آلودگی کے خطرے پر قابو پالیا جائے گا اور اس پر ایسے کیمیائی اجزاء کا چھڑکائو کیا جائے گا جس کے باعث آلودگی خودبخود ختم ہوجائے گی۔
9: 2059ء میں ایک ایسا طبقہ دنیا میں برسراقتدار آئے گا جسے دیانیتداری کی اعلٰی صلاحیتوں کے باعث منتخب کیا جائے گا۔
10: 2091ء میں انسان موسموں پر کنٹرول حاصل کرے گا اور آندھیاں، طوفان اور خشک سالی قصہ پارینہ بن کر رہ جائیں گی۔

Posted on Oct 25, 2011