انسانوں کی طرح کھیتی باڑی کرنے والا چمپینزی

انسان کو حیوان ناطق اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ عقل و فکر رکھتا ہے لیکن بعض جانور بھی ایسے کام کرتے ہیں کہ انسان انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ امریکہ ریاست فلاڈیفیا سے چار میل دور ایک ذرعی فارم میں ایک چمپینزی انسانوں کی طرح کھیتی باڑی کرتا ہے اور فارم کا مالک اسے انسانوں کے برابر معاوضہ دیتا ہے بیس ایکڑ اراضی پر محیط اس فارم کا مالک روسکو ہے چمپینزی آرچی اور اس کی بیوی گریس چار سال سے اس فارم کر رہے ہیں آرچی ٹریکٹر چلانا، باڑیں لگانا، گھاس کاٹنا، مویشیوں کو چارہ ڈالنا غرضیکہ کھیتی باڑی کے تمام عمور سے واقف ہے اوریہ کہ تمام کام بخوبی انجام دے لیتا ہے اس ی بیوی اس کی بیوی کلنینک سروس کرتی ہے اور اس نے چار عورتوں کو ملازم بھی رکھا ہوا ہے۔ زرعی فارم کے مالک کی طرح آرچی نہ تو شراب پیتا ہے اور نہ ہی جوا کھیلتا ہے وہ اپنی محنت کی کمائی سے حاصل ہونے والی رقم بینک میں رکھتا ہے چمپینزی آرچی کی بیوی ایک ہفتے میں تقریباً 100 گھروں اور دو چھوٹے ہوٹلوں کی صفائی کا کام کرتی ہے۔

Posted on Dec 24, 2010