مردہ بیوی کا ٹیلی فون پر خاوند سے رابطہ

ناروے میں ایک تاجر کی بیوی کار کے حادثے میں دسمبر 1991ء میں انتقال کر گئی تھی لیکن چھ ماہ بعد اس نے اپنی قبر سے ٹیلی فون کا جواب دینے والی مشین کے ذریعے اپنے خاوند سے بات کی۔ اوسلو یونیورسٹی کے ممتاز سائمسدانوں کا کہنا ہے کہ مردہ بیوی نے اپنے خاوند سے بات کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مرنے کے بعد انسانی زندگی کو بقا حاصل ہے۔ واقعات کے مطابق تاجر ایرک چارکنسن ٹیلی فون کالوں کا جواب دینے والی مشین پر دن بھر کے پیغامات وصول کر رہا تھا کہ اچانک اس کی فوت شدہ بیوی اینا کی آواز ریسیور میں سنائی دی، "پیارے فکر مت کرو میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں یہ جگہ بڑی خوبصورت ہے مجھے تم سے محبت ہے اور ایک دن ہم دونوں اکٹھے ہو جائیں گے۔" ایرک کو اپنے کانوں پر یقین نہ آیا اس نے پیغام کو بار بار سنا پہلے اسے خیال آیا کہ یہ کوئی شرارت ہے تاہم اس کے پاس اپنی بیوی کی آواز ٹیم ریکارڈ پع محفوظ تھی جس کے ساتھ موازنہ کرنے سے اسے یقین آگیا کہ یہ اس کی بیوی اینا کی آواز ہے۔

Posted on Dec 24, 2010