سائنسدانوں نے ایسا کمپیوٹر تیار کر لیا ہے جو انسانی جذبات کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہسپانوی سائنسدانوں نے ایسا کمپیوٹر تیار کیا ہے جو فون پر کسی شخص کی آواز سن کر اس کے روئیے کا اندازہ لگا سکتا ہے۔
یہ کمپیوٹر کسی شخص کی آواز کے 60 پیمانے مقرر کرے گا، جیسے آواز کی رفتار، زیروبم، خاموشی کے وقفے اور آواز کے سگنل کی توانائی وغیرہ، جس سے وہ مذکورہ شخص کے منفی جذبات جیسے غصہ، بیزاری اور شکوک کی شناخت کر سکے گا۔
اس کے علاوہ یہ کمپیوٹر 2 افراد کی گفتگو سن کر بھی اس کے ممکنہ اختتام کا اندازہ لگا سکے گا۔
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ