سائنسدانوں نے فیکٹریوں میں کئی ملازمین کا کام انجام دینے والا ایک جدید کو ورکر کمپیوٹر ایجاد کیا ہے۔ یہ کوورکر پینٹیم پاور کمپیوٹر نہ صرف بذات خود انسانی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیزی سے کام کرسکتا ہے بلکہ اس کے گھومتے ہوئے سر پر حساس ڈیجٹل کیمرے کی مدد سے اسمبلی ورکرز کی کارکردگی کا بھی بطور خاص جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ جدید کمپیوٹر ایسے حساس مقامات پر جہاں سیکوڑٹی کی انتہائی سخت ضرورت ہو وہاں دیوار کے ساتھ 1.6 کلومیٹر کی رفتار سے چل کر تمام تر حالات سے اپنے باس کو پوری طرح باخبر رکھ سکتا ہے جبکہ گھریلو استعمال میں بھی یہ یگانہ خصوصیات کا حامل ہے۔ سائنسدان کو ورکر کمپیوٹر میں مستقبل کی مزید نت نئی چیزیں تلاش کررہے ہیں۔
Posted on Apr 05, 2012
سماجی رابطہ