جیل سے فرار تو ہر قیدی کی خواہش ہوتی ہے مگر جاپان میں ایسا ناممکن سمجھا جاتا ہے، مگر 2 دہائیوں بعد یہ ناممکن کام ایک نوجوان کر گزرا ہے۔
لی گولن نامی یہ شخص کافی عرصے سے ہیروشیما کی جیل میں قتل کے الزام میں 23 برس قید کی سزا بھگت رہا تھا۔
مگر اس نے بھاگنے کا انتہائی منفرد طریقہ اختیار کرکے جیل حکام کو بھی دنگ کر دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ یہ نوجوان جیل کے احاطے میں ورزش کر رہا تھا، اچانک اس نے قیدیوں کا لباس اتارا اور وہاں موجود سیڑھی پر چڑھ کر 16 فٹ اونچی باڑ پھلانگ گیا۔
دلچسپ بات یہ تھی فرار ہوتے وقت اس نے بس زیرجامہ ہی پہن رکھا تھا اور جیل کے محافظ بس اسے دوڑتا ہوا دیکھتے ہی رہ گئے۔
جاپان میں جیل سے فرار ہونا آخری واقعہ بھی 1990ءمیں پیش آیا تھا جسے باہر نکلتے ہی پکڑ لیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ گولن کا فرار جاپانی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے اور ہیروشیما کے رہائشی ایک قاتل کے کھلے گھومنے پر خوفزدہ ہیں۔
جاپانی جیل سے 22 سال میں پہلا قیدی فرار
Posted on Jan 13, 2012
سماجی رابطہ