افریقہ میں پچاس افراد پر مشتمل ایک قبیلہ ایسا موجود ہے جن کے پائوں ہاتھ کے پنجوں کی طرح ہیں اور وہ اپنے پائوں کی مدد سے تمام کام حتی کہ فصلیں تک کاٹ سکتے ہیں۔ یہ قبیلہ عدیس ابابا کے مغرب میں 250 میل کے فاصلے پر رہتا ہے اور پائوں ابنارمل ہونے کے باوجود اسے اپنے لیے ایک رحمت سمجھتا ہے۔ ان کے خیال میں تمام انسانوں کے دو جبکہ ان کے چار ہاتھ ہیں۔ انسانی علوم کا ایک ماہر بوبلن اس قبیلے کی عادات اور رسم و رواج معلوم کرنے کے لیے ان کے پاس گیا۔ بوبلن کا کہنا ہے کہ قبیلے کے لوگ اپنے پائوں چھپانے کے بجائے لوگوں کو دکھانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ کیکڑا نما انسان کہلاتے ہیں اور پارٹیوں اور تقریبات کے موقع پر عام لوگوں کی طرح چلنے کی بجائے سڑک کے کناروں پر کیکڑوں کی طرح پھدک پھدک کر چلتے ہیں۔ ان کے درمیان کھڑے ہوکر پائوں سے فصل کاٹنے کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ بوبلن نے بتایا کہ سروے کے دوران اس نے اس قبیلے کے ایک شخص کو اپنے بھائی سے لڑتے دیکھا تو ان کے دوران ان میں سے ایک نے دوسرے کو پائوں کے پنجوں سے اس قدر زور سے جکڑ لیا کہ اس کو چھڑایا نہ جاتا تو وہ یقیناً مرجاتا۔
کیکڑا نما انسان
Posted on Oct 27, 2011
سماجی رابطہ