قانون تحفظ حیوانات

برطانیہ کی ایک عدالت نے تحفظ برائے حیوانات کے قانون کے تحت ایک زہریلے مکڑے کی ہلاکت پر مکڑے کے مالک نوجوان کو بیس پونڈ جرمانے کی سزا سنا دی۔ واقعات کے مطابق ملزم نوجوان کو زہریلے اور خونخوار قسم کے جانور پالنے کا بے حد شوق ہے اس مقصد کے تحت اس نے اپنے گھر میں ایک بہت زہریلی قسم کا مکڑا پال رکھا تھا گذشتہ دنوں وہ کچھ روز کے لیے گھر بند کر کے کہیں باہر چلا گیا اس کی غیر موجودگی میں غذا نہ ملنے کی وجہ سے وہ مکڑا ہلاک ہو گیا جب نوجوان واپس آیا تو اسے مکڑے کی ہلاکت کا بہت افسوس ہوا اس نے اپنے بعض قریبی دوستوں سے اس کا تذکرہ کیا جس پر اس کے ایک دوست نے اس کے خلاف مکڑے کو بھوکا مارنے کے الزام میں مقدمہ دائر کردیا عدالت نے نوجوان کو مجرم قرار دیتے ہوئے اُسے بیس پونڈ جرمانے کی سزا سنائی۔

Posted on Jan 31, 2011