کیڑے مکوڑے بھی باتیں کرتے ہیں

کیڑے مکوڑوں کو کون گھاس ڈالتا ہے لیکن 2005ء میں بہت ڈالی گئی، پتہ چلا کہ یہ بھی باتیں کرتے ہیں.منی کیمرا اورسائونڈ تکنیک ایجاد کرکے ان کی ٹوہ لینے میں بڑی کامیابی ہوئی، انسان ان کی باقاعدہ جاسوسی کرنے لگا ہے، ان کی نجی زندگی کو سمجھا جانے لگا ہے، بڑی تتلیوں کو چیونٹیوں سے مکالمہ کرتے سنا گیا، ٹیلی ویژن نے کیڑوں مکوڑوں کی ایسی دنیا کی آوازیں اور تصاویر ریکارڈ کرلی ہیں جو اس سے پہلے کبھی ممکن نہیں تھا، سرڈیوڈ ایٹنبر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہمارے پاس کبھی اتنے حساس کیمرے اور آلات نہیں تھے جن سے ہم کیڑے مکوڑوں کی دنیا میں جھانک سکیں، اب اتنے ننھے منے لینس بنا لیے گئے ہیں جن کی مدد سے ہمیں دماغ کو جھنجھوڑنے والی معلومات حاصل ہورہی ہیں۔

Posted on May 16, 2012