کیا انسان موت پر قابو پالے گا

ایک جاپانی سائنسدان نے انسانی دماغ میں خوردبینی سائز کمپیوٹر چپس دریافت کئے ہیں جس کی وجہ سے اس سائنسدان نے انسان کو خداتعالیٰ کا تخلیق کردہ قدرتی روبورٹ قراردیا ہے۔ ڈاکٹر ناکامورہ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ جب انسان چپش کو بنانے میں کامیاب ہوجائے گا تو وہ موت پر قابو پالے گا۔ انسانی دماغ میں موجود یہ چپس ایک انچ کے دس لاکھ ویں حصے سے بھی کم چوڑے ہیں اور انسانی جسم کے تمام افعال کو کنٹرول کرتے ہیں جن میں موت بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر ناکامورہ نے بتایا کہ فی الحال اس قسم کے چپس کو بنانا انسانی سائنس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے لیکن ایک وقت آئے گا جب انسان اسے بنانے پر قادر ہوجائےگا، تب انسان موت پر قابو پالے گا۔ ڈاکٹر ناکامورہ کی اس دریافت سے سائنسی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

Posted on Dec 12, 2011